سی سی پی او لاوہورکی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی ترقی کا سلسلہ جاری

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او لاوہورکی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی ترقی کا سلسلہ جاری
سی سی پی او آفس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد۔
ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن رینک کے بیجز لگائے
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد
ترقی پانے والے پولیس ملازمین جذبہ خدمت خلق سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور،یکم جون:…… سی سی پی او لاوہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی ترقی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن رینک کے بیجز لگائے۔
ترقی پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل جنید الحق، ہیڈ کانسٹیبل عمیر کبریا، ہیڈ کانسٹیبل عظیم، ہیڈ کانسٹیبل وقاص، ہیڈ کانسٹیبل نعیم، ہیڈ کانسٹیبل محمدمبشر، ہیڈ کانسٹیبل وقاص اورہیڈ کانسٹیبل شعیب شامل ہیں۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق لاہور پولیس کے ونگز کے تمام رینکس پر ترقی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس ملازمین جذبہ خدمت خلق سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔سی سی پی او لاہور نے پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کو شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتری امور، پبلک سروس ڈلیوری، مالی معاملات میں شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ پروموٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں نے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
٭٭٭٭٭





