اہم خبریں
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پارکنگ مافیا مریض کو لوٹنے میں سرگرم

پاکپتن(سپرسیون نیوز) محمد طارق
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پارکنگ مافیا مریض اور ان کے ساتھ آنے والے لواکین کو لوٹنے میں سرگرم تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اشرف نامی ٹھیکے دار نے موٹر سائیکل کار پارکنگ کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے سرکاری نرخ نامے کے مطابق موٹر سائیکل کی کار پارکنگ 10 روپے جبکہ کار اور جیب کی پارکنگ بھی 20 روپے ہے مگر اشرف نامی ٹھیکے دار نے سٹینڈ پر بدمعاش بٹھا کر موٹر سائیکل سے 30 روپے اور کار سے 100 روپے وصول کر رہا ہے جبکہ مریض اس کے ساتھ انے والے لواکین سرکاری نرخ نامے کے مطابق پارکنگ ادا کرنے کا کہتے ہیں تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب اس سلسلے میں ایم ایس اور ڈی ایم ایس پاک پتن کو شکایت کی جاتی ہے تو وہ بے بسی ان کے چہرے سے نظر اتی ہے






