اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
شادمان، شادباغ، ساندہ اور ستو کتلہ پولیس اسٹیشنزکیلئے جگہ کے حصول پر پیش رفت کا جائزہ
لیاقت آباد، ہیئر اور مغل پورہ پولیس اسٹیشنزجلدفنکشنل ہو جائیں گے۔ بریفنگ
اجلاس میں 22سمارٹ پولیس اسٹیشنز کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا
سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔سی سی پی او لاہور
تھانوں کو جدید وسائل کی فراہمی سے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور03جولائی: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شادمان، شادباغ، ساندہ اور ستو کتلہ پولیس اسٹیشنزکیلئے جگہ کے حصول پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیااور شرکاء کو بتایا گیا کہ لیاقت آباد، ہیئر اور مغل پورہ پولیس اسٹیشنزجلدفنکشنل ہو جائیں گے۔ اجلاس میں وحدت کالونی،سمن آباد،جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت، شاہدرہ ٹاؤن، نشتر کالونی، سندر، نواں کوٹ، ہربنس پورہ، گجر پورہ، نواب ٹاؤن، غالب مارکیٹ اورباٹا پورسمیت 22سمارٹ پولیس اسٹیشنز کے تعمیراتی کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے تھانوں کی اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں سے معاملات کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایت کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے موثرمانیٹرنگ کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانوں میں متعین سٹاف سائلین سے ہمدردانہ رویہ اپنائے تاکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں کو جدید وسائل کی فراہمی سے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر،ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔
٭٭٭٭

Related Articles

Back to top button