پاکستان

وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
شہباز حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تعیناتیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم
وزیراعظم نے سفارشات کو حتمی شکل دینے اور اصلاحات و تنظیم نو کا اطلاق یقینی بنانے کےلیے کمیٹی قائم کردی جب کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کےلیے وزیراعظم آفس میں سیل قائم کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو کم آمدن والے صارفین کو فراہم کرنے کےلیے جامع پلان بھی طلب کر لیا، اس کے علاوہ شہباز شریف نے صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی دینے کالائحہ عمل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی محکموں میں مؤثر سزا اور جزا کے نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button