سی سی پی او لاہور کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) کو روزانہ کی بنیاد پر نامزد اور نامعلوم ملزمان سے متعلق مقدمات کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی پنڈینسی کو ختم کیا جائے،زیر تفتیش کیسز کو بروقت نمٹایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔ سی سی پی او لاہورنے ایس ایس پی(آپریشنز) کوہاٹ سپاٹ ایریاز میں رہائشیوں کو اعتماد میں لے کر سوسائٹیز میں بیرئیرز لگوانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے سپروائزری افسران کو ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہومن انٹیلی جنس سے اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اورکرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے افسران کو کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر فوکس کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی بہترین پرفارمنس سے محکمانہ وقار میں اضافہ کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید،ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)تصوراقبال، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔
٭٭٭٭






