پروفیسر ظہیر الدین خان سوسائٹی فار ہارٹیکلچر نے گل داؤدی نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کی

لاہور (زوہیب انجم سے) پروفیسر ظہیر الدین خان سوسائٹی فار ہارٹیکلچر جی سی یونیورسٹی لاہور نے پیکجز مال لاہور میں منعقدہ کرسنتھیمم نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک نئی کامیابی کا سنگ میل طے کیا۔ یہ کامیابی سوسائٹی کی ایڈوائزر ڈاکٹر میمونہ غفور شاہد کی ماہرانہ سرپرستی اور پریذیڈنٹ سید خضر سلطان کی متحرک قیادت کے زیر اثر ممکن ہوئی۔
اس شاندار کامیابی کی بدولت سوسائٹی کے اراکین کی محنت اور لگن کا بہترین مظاہرہ ہوا، جو ان کی کامیاب کارکردگی کا غماز ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ مستقبل کے منصوبوں کے لیے ایک نیا معیار بھی قائم کرتی ہے۔
جی سی یونیورسٹی لاہور کے شعبہ نباتیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ حنیف نے سرپرست ڈاکٹر ظہیر الدین خان، مشیر ڈاکٹر میمونہ غفور شاہد اور پریذیڈنٹ سید خضر سلطان کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مستقبل میں کامیاب کاوشوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
