سی سی پی او لاہور کی 12 ربیع الاوّل کی ریلیوں، جلوسوں اورمحافل کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت صدر اوراقبال ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس
سی سی پی او لاہور کی 12 ربیع الاوّل کی ریلیوں، جلوسوں اورمحافل کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت
جدید ٹیکنالوجی اور ہومن انٹیلی جنس کے بہترین استعمال سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے ذریعے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ سی سی پی او
شہریوں کی شکایات کا ازالہ، ایف آئی آرکا بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ
پر امن اور محفوظ لاہور ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سی سی پی او
لاہور08ستمبر:- سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں صدر اوراقبال ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا – اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا- سی سی پی او لاہور نے 12 ربیع الاوّل کی ریلیوں، جلوسوں اورمحافل کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران 12 ربیع الاوّل کی تقریبات کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے ملازمت سے متعلقہ امور کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائے۔ انہوں نے ایس پیز کو اردل روم کے ریگولرانعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کی عزت نفس کو برقرار رکھا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن تیز ترکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے ذریعے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اے وی ایل ایس کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ہومن انٹیلی جنس کے بہترین استعمال سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ، ایف آئی آرکا بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔ انہو ں نے کہاکہ لاہور پولیس خواتین، بچوں اور کمزور طبقات سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کی علمبردار ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہاکہ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن،دلجمعی سے ادا کریں اورعوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ایک پر امن اور محفوظ لاہور ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آپریشنز) محمد فیصل کامران،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدر ی، ایس ایس پی(آپریشنز) تصوراقبال،صدر اوراقبال ٹاؤن ڈویژنزکے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن) نے شرکت کی۔
٭٭٭٭





