پاکستان

فیصل آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا

فیصل آباد: سمن آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔

اسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

اس حوالے سے مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ اینڈو اسکوپی کرکے بچے کے معدے سے جھمکا نکال لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button