اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی بھی پھٹ پڑے
اگر میں صدر منتخب نہ ہوا تو خون ریزی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا
ٹرمپ کا کہنا تھا روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button