اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے بعد چیف جسٹس کو بھی دھمکی آمیز خط موصول، پاؤڈر بھی بھیجا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نعیم کے نام پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خط بھیجے گئے تھے۔

تاہم اب لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق خط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز تحریر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں
چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول
لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججزکو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا
علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو خط بھیجے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک خط چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھیجا گیا۔ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو بھی خط ملے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔

خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے بعد چیف جسٹس کو بھی دھمکی آمیز خط موصول، پاؤڈر بھی موجود

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button