ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم میٹنگ

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم میٹنگ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاریوں اور پینڈنگ چالانوں بارے تفصیلی جائزہ لیا،
میٹنگ میں تمام افسران کو پینڈنگ مقدمات جلد از جلد نمٹانے کی سخت ہدایات
منشیات فروشی، بجلی چوری اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا
خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کی میرٹ پر جلد یکسوئی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر انوش مسعود
ناقص کارکردگی پر متعدد ڈی ایس پیز کو وضاحتی لیٹر جبکہ انچارجز کو شوکاز نوٹسز جاری
شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سزا سے نہ بچ سکے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود
خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
بیرون ملک فرار اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے، ایس ایس پی
افسران عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
میٹنگ میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور SSOIU انچارجز کی شرکت
★☆★☆★




