پاکستان

گورنرسندھ کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار

گورنر سندھ نے کہا کہ پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں، وزیر داخلہ سندھ نے بیان دیا کہ جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کانوٹس لیں، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ گورنرہاؤس میں آج مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو نافذ العمل کر دیا ہے اب 50 ہزار افراد کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button