اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میںنامزد ملزمان کے زیرتفتیش مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیر ِ التواءکیسز کے چالانوں کی بروقت تکمیل کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران محنت، جذبے اور لگن سے عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے افسران کو پینڈنگ مقدمات جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈویژنل ایس پیز (انوسٹی گیشن)نے سی سی پی او لاہور کو پینڈنگ مقدمات کے چالان جلد جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او لاہور نے افسران کو معیاری تفتیش پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ حصول ِ انصاف میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی(اے وی ایل ایس) کوزیر تفتیش مقدمات برق رفتاری سے یکسو کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں سے مربوط رابطے اور باہمی تعاون سے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں۔انہوں نے کہا کہ جلد مقدمات نمٹانے سے پولیس کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کا ریکارڈ پول کام سافٹ ویئر میں اپ ڈیٹ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمات بروقت اور قانونی تقاضوں کے مطابق یکسو کرکے مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کرائم فری سوسائٹی کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور،ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال، ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن) اورایس پی(اے وی ایل ایس)بھی شریک تھے۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button