اہم خبریںپنجاب پولیس

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور فرسٹ بورڈ کا انعقاد بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
ایس ایس پی انویسٹی گیشن/ تبدیلی تفتیش بورڈ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد

انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت

بورڈ میں قتل، اغواء، زیادتی، چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت،منشیات اور چوری کے 40 مقدمات زیر بحث آئے

بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا

مدعیہ نصرت پروین ،فضا واجد قتل، حنیف اغواء ،محمد عقیل چیک ڈس آنر اور میاں عثمان، سلیمان سکندر دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،

مدعی وقار حسین اور محمد ندیم چوری،ممتاز علی اقدام قتل جبکہ متعدد خواتین زیادتی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیں

بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے

اختیارات سے تجاوز اور تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری،

کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید،

فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید

خواتین کے جنسی استحصال اور ہراسگی سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے
ایس ایس پی انویسٹی گیشن،

شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ایس ایس پی انویسٹی محمدنوید
★☆★☆★

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button