اہم خبریںپنجاب پولیس
ڈی جی آئی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
لاہور (ڈیلی سپر سیون آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
فصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے یونان کشتی حادثے پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور وہ احمد اسحاق جہانگیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیئے اور او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ان کے علاوہ آئی جی خیبرپختون خوا اختر حیات کو بھی آئی جی کے پی کے کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیاہے ۔




