اہم خبریںپاکستان

ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزاز دینےکی تقریب

تقریب میں سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سیدقائم علی شاہ کونشان امتیاز سےنوازا گیا— اسکرین گریب
تقریب میں سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سیدقائم علی شاہ کونشان امتیاز سےنوازا گیا— اسکرین گریب

ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات  دینےکی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ممالک کے سفرا شریک ہیں۔

تقریب میں صدرِ مملکت نے سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سید قائم علی شاہ کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ سیدطارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا جبکہ اصلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا۔

ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا،فوٹو: اسکرین شاٹ
ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا،فوٹو: اسکرین شاٹ

افتخارعارف کوشاعری اورادب کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ معروف شاعر انور مسعود کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز  برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز  برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا،فوٹو: اسکرین شاٹ
سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا،فوٹو: اسکرین شاٹ

تقریب میں ائیرمارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز  جبکہ مشتاق سکھیرا کوپولیس کے شعبے میں خدمات پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔ بریگیڈیئر سیدسرفراز  مرحوم کو ہلال امتیاز  بعد از وفات سے نوازا  گیا۔

عوامی خدمات کے شعبے میں مفتی عبدالشکور کو  بعد از  وفات  ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ اسی شعبے میں  ناصر محمود کھوسہ، فواد حسن فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، سبطین فضل علی، اور زاہد اختر زمان کو بھی ہلال امتیازسےنوازا گیا۔

تقریب میں طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز  جبکہ طارق محمود پاشاکو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا

جاوید اسلم کوعوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ فن کے شعبے میں احمد شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button