اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم پاکستان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی تعاون، سڑک و ریل رابطے، ثقافتی تبادلے، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دوبارہ انتخاب کے بعد مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
——————————————————————————————————————–

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر سپرسیون اور دادا ٹی وی کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button