طیفی کے بہنوئی جاوید بٹ کو کس کے کہنے پر اور کتنی رقم کے عوض قتل کیا گیا؟ ملزمان کے انکشافات

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات سامنے آگئے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ جاوید بٹ کو ٹیپوٹرکاں والےکے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا اور 5 لاکھ نقد اور دوگھروں کے عوض قتل کا سودا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار
لاہور میں امیر بالاج قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ دن دیہاڑے قتل
عمران کشور نے مزید بتایا کہ شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، پتوکی کا رہائشی عارف گرفتار نہیں ہو سکا اور وہ امیر معصب کا سابق ملازم ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اوربعد میں امیرمعصب سےرابطے میں رہے۔




