دلچسپ و عجیب

آپس میں 3 ممالک کو جوڑنے والامنفرد برج

وہسے تو زیادہ تر پل ایک سے دوسرے شہر یا ملک کو ملانے کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں۔

مگر کیا آپ ایسے منفرد پل یا برج سے واقف ہیں جو بیک وقت 3 ممالک کو آپس میں ملاتا ہے؟

جی ہاں واقعی تھری کنٹریز نامی برج 3 یورپی ممالک کو آپس میں جوڑتا ہے جس سے سیاح ایک دن میں 3 ملکوں کی سیر کرسکتے ہیں۔

یہ دنیا کا سب سے طویل سنگل سسپنشن برج ہے جو دریائے رائن کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔

90 لاکھ یورو کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ برج سوئٹزر لینڈ، جرمنی اور فرانس کو آپس میں ملاتا ہے۔

سوئس شہر باسل سے آپ اس برج کے ذریعے فرانس کے علاقے Huningue اور جرمن خطے Weil am Rhein میں جاسکتے ہیں۔

دریا کے اوپر برج کے حصے میں کوئی مرکزی ستون موجود نہیں اور اسی لیے یہ جدید انجینئرنگ کا شاہکار سمجھا جاتا ہے۔

یہ برج پیدل چلنے والے اور سائیکل پر سفر کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button