ڈی آئی جی عمران کشور کی آرگنائزڈکرائم ہیڈکوارٹر ٹاؤن شپ میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو،

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
منشیات سیل نارتھ کا لاہور میں مختلف اقسام کی منشیات سپلائر کے خلاف سب سے بڑا کریک ڈاؤن،
منشیات سیل نارتھ کے انٹیلی جنس بیسڈ اور خفیہ آپریشن پرلاہور میں کام کرنے والا بدنام زمانہ جورڈن گینگ گرفتار،
گینگ کےسرغنہ جارڈن کی اصل شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج تھی،
منشیات سیل نارتھ نےاردن کے خفیہ نیٹ ورک کو موثرحکمت عملی کے ذریعے بریک کرکے ہمرائی ملزمان گرفتار لرلیے
گرفتار ملزمان میں محمد علی،عزیر، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، فاطمہ زہرہ اور ثناء شامل،
گینگ کے سرغنہ اردن کا اصل نام محمد ایوب ہے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزمان انتہائی چالاکی و ہوشیاری سے فیک آئی ڈی بنا کر پاکستان میں موجود منشیات سپلائر سے رابطہ کرتے،
لاہور کے علاقے فیز6 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جارڈن گینگ کے9ممبران گرفتار کر لیے گئے،
ملزمان بیرون ملک سے چاکلیٹ کے ذریعے مختلف قسم کی منشیات سمگلنگ کرتے تھے،
ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیےگئے،
ملزمان سے 110 کلو ویڈ، 130ویپز،سی بی ڈی ویپ 9،کینیبس 4کلو اور5500 بند کارٹن برآمد،
ملزمان منشیات لاہور میں ایلیٹ کلاس اور سکول ،کالجز، یونیورسٹیز میں فروخت کرتے،
بین الاقوامی سطح پر، بدعنوان اہلکاروں کی ملی بھگت سے، مختلف کمپنیوں کی کورئیر سروسز کے ذریعے غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی گئی،
ملزمان کے زیر استعمال مختلف اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں،
گھریلو محاذ پر، سنڈیکیٹ نے ملک کے اندر منشیات کی گردش کو آسان بنانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز اور خفیہ گروپس کا استعمال کیا،
سپلائی چین کا پتہ لگانے کے لیے ایک جامع تحقیقات جاری ہیں،
آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے،
منشیات فروشی کا ٹھکانہ جیل ہے منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجائے،
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی،
ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔






