اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کا داغ ختم کریگی: وزیراعظم

اسلام آباد:(سپرسیون نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرےگی، انسداد پولیو مہم کا مؤثر نتیجہ نکلےگا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمربچوں کو تمام عمرکی معذوری سے بچائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے ماہ وسال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وزیراعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

خیال رہےکہ ملک میں کل سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button