اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر لاہور پولیس کاقبضہ مافیا کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات پر لاہور پولیس کاقبضہ مافیا کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری
لاہور پولیس کا غیر قانونی قبضے پر فوری ایکشن،مقبول احمدنامی رکشہ ڈرائیورکا لاکھوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا
رانا اشفاق نامی ملزم نے جعل سازی سے بھٹہ چوک میں رکشہ ڈرائیور کا مکان ہتھیا لیا تھا
قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ
رکشہ ڈرائیور کا مکان کا قبضہ واپس دلوانے پرسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اورلاہور پولیس کا شکریہ
لاہور06جون: سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقبول احمدنامی رکشہ ڈرائیورکا لاکھوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیاہے۔ رانا اشفاق نامی ملزم نے جعل سازی سے بھٹہ چوک کے علاقے نادر آبادمیں واقع رکشہ ڈرائیورمقبول احمد کا مکان ہتھیا لیا تھا۔ مقبول احمد نے داد رسی کے لئے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں قائم کمپلینٹ سیل سے رجوع کیا،ان کی درخواست پر ایل ڈی اے اور محکمہ پولیس پر مشتمل کمیٹی نے دستاویزی شواہد کی بنا پر قانونی کارروائی کی سفارش کی۔ سی سی پی او لاہور کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزمان سے مکان واگزارکروا کر رکشہ ڈرائیور مقبول احمد کو قبضہ دلوادیاہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی املاک پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمانہ استعدادِ کار بڑھائی گئی ہے جس سے لوگوں کو فوری ریلیف مل رہا ہے۔ مقبول احمدرکشہ ڈرائیور نے مکان کا قبضہ واپس دلوانے پرسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اورلاہور پولیس کا شکریہ ادا کیاہے۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button