اہم خبریںپاکستان

جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےسیاسی جماعت کے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی،: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، ایسی نازیبا زبان کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کا عکاس ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دےکرملکی معیشت کو بچایا، معیشت کی ڈیجیٹائز یشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔

پی ٹی آئی جلسے پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، ایسی نازیبازبان کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ کیا جس کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button