اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی او لاہورکمیانہ کاپانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کے میں جلوس کے روٹ کا دورہ

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او لاہورکمیانہ کاپانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کے میں جلوس کے روٹ کا دورہ

سی سی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا،ایس پی سٹی نے سکیورٹی امور بارے بریفنگ دی

پولیس محرم الحرام میں قیام امن کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔سی سی پی اولاہور

سی سی پی اولاہور نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں نویں محرم الحرام کی مجالس و عزاداری جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی نے بلال صدیق کمیانہ کو سکیورٹی امور بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور نے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کنٹرول رومز، سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں سے مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی سے فرائض ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اورماتمی جلوسوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایس پی تصور اقبال، ایس پی سٹی قاضی علی رضا، ڈی ایس پی اسلام پورہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی جی پنجاب کیجانب سےمحرم الحرام کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button