سی سی پی او لاہور کی نجی ہسپتال آمد، ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکاروں کی عیادت

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
سی سی پی او لاہور کی نجی ہسپتال آمد، ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکاروں کی عیادت
بلال صدیق کمیانہ کی زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
فرائض کی سرانجام دہی میں جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔سی سی پی او لاہور
فرائض کی سرانجام دہی میں جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے بہترین علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکاروں کی عیادت کیلئے ایک نجی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ گزشتہ شب ہیئر کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈولفن اہلکارعدنان اور ظفرڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سی سی پی او کو پولیس افسران اورطبی ماہرین نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے اوربحالی سے متعلق بریفنگ دی۔سی سی پی اونے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زیر علاج ڈولفن اہلکار وں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے اورجذبے کو سراہا اور ان کے اہل خانہ کوحوصلہ اور تسلی دی۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکار لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔
٭٭٭٭٭





