پشاور: بورڈ بازار میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 افراد جاں بحق


پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی میڈیا سے گفتگو:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش نہیں تھا،بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ بارودی مواد منتقل کرنے والے2 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے انسپیکٹر جنرل پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی مذمت:
وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورکے بورڈ بازارمیں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



