کھیل

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے ایک اورکارنامہ انجام دیتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان سری لنکا میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں کومات دے کر چیمپئن شپ کے فاتح رہے۔

اس فتح کے بعد پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 138 کھلاڑیوں نےحصہ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button