پاکستان
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر صدارت اجلاس

رپورٹ : علی ندیم
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد۔
اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرکوپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے کی جانےوالی کاروائیوں کےبارے فردافرداآگاہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنرظفروال شبانہ نذیرمیکن کےعلاوہ تمام پرائس مجسٹریس نےشرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کامقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزنےڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےضلع بھرمیں یکم اکتوبرسے29اکتوبرتک10ہزار252 انسپیکشنزکی گئی،جن میں865 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طور پر36لاکھ81ہزار ہزارروپےجرمانہ کیاگیا،خلاف ورزی پر1مقدمہ درج کیاگیا۔




