اہم خبریںپاکستان

ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع، وزیراعظم کل سعودی عرب جائینگے

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف پراجیکٹس پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button