اہم خبریںپنجاب پولیس

سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور حاجی آصف کرائم رپور
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس
اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی، لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر پیش رفت کاجائزہ
سی سی پی اولاہورکا ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت اور ان کی ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی پر انعام کا اعلان
بلال صدیق کمیانہ کی عید الاضحی کی آمد کے پیش ِ نظر مویشی چور گینگز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
سی سی پی او لاہور کا موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم
سی سی پی او لاہور کی افسران و جوانوں کی جسمانی صحت جانچنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت
ہیلتھ سکریننگ سے پولیس ملازمین کی صحت اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بلال صدیق کمیانہ
لاہور07جون: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی، لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی اولاہور نے ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت اور ان کی ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی پر انعام کا اعلان کیا۔انہوں نے عید الاضحی کی آمد کے پیش ِ نظر مویشی چور گینگز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات بھی جاری کئے۔
بلال صدیق کمیانہ نے ڈویژنل ایس پیز کوماتحت افسران کی بہتر کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران ہارڈ کور پولیسنگ پر فوکس کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے فرائض محنت، لگن اوردلجمعی سے ادا کریں، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوزفیلڈ مانیٹرنگ پر توجہ دیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹیموں کو لیڈکریں۔ سی سی پی او نے کہا کہ مؤثر کرائم فائٹنگ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھے۔
سی سی پی او نے افسران و جوانوں کی جسمانی صحت جانچنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سکریننگ سے ملازمین کی صحت اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آپریشنز) محمد فیصل کامران، ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدر ی، اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button