انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ فیاض حسین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی نوسرباز گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ فیاض حسین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی،
نوسرباز گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل،
ملزمان سے شہریوں سے نوسربازی کر کے لوٹی ہوئی رقم 7لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں،انچارج انویسٹی گیشن،
اس کے علاوہ ملزمان سے 4عدد موبائل فونز، 1عدد موٹرسائیکل، اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،انچارج فیاض حسین،
ملزمان شاہ عالم مارکیٹ میں پنجاب بھر سے خریدوفروخت کے لیے آئے سادہ لوح شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،
ملزمان نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ایس پی فرحت عباس
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،
پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ایس پی فرحت عباس،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،
قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، سید ذیشان رضا،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،
☆☆☆☆☆





