اہم خبریںسیاست

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

 سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی جب کہ سندھ اسمبلی کی 2 اور  بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر  ووٹ ڈالے گئے۔

اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا۔

سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 124ووٹ کاسٹ کیے گئے ،  بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا ریٹرننگ آفسر نے اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو نے57 اور سیف اللہ دھاریجو نے 58 ووٹ حاصل کیے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نذیر اللہ نے4 اور شازیہ سہیل نے4 ووٹ حاصل کیے،  ایوان میں 124 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔

Related Articles

Back to top button