اہم خبریںپنجاب پولیس

آئی جی پنجاب کیجانب سےمحرم الحرام کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور حاجی آصف کرائم رپورٹر
محرم الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی تخریب کاری سے محفوظ رہا جا سکے اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جا چکے ہیں تاکہ شرپسند عناصر اپنے کسی بھی ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

بادشاہی مسجد میں محرم الحرام میں قیام امن کیلئے وحدت امت کانفرنس کا انعقاد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں مجالس کے دوران امام بارگاہوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور اعزاء داری کے دوران بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں،شرپسندی کی پوسٹیں شیئر کرنیوالے افراد کو بھی نظر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیرقانونی طور پر مجالس کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مریم نواز کی ہدایت پر قائم سبیل اور لنگر کیمپ میں تقسیم شروع

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جو اقدامات کئے اور کر رہے ہیں وہ بھی قابل ستائش ہیں،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے جب سے پنجاب پولیس کی کمان سنبھالی ہے صوبہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کی ہے اور اپنے ماتحت عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کرتے آ رہے ہیں تاکہ پولیس کے جوان اپنا کام ہمت اور جذبہ کیساتھ سرانجام دے سکیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دن ہو یا رات،آندھی ہو یا طوفان،عید ہو یا شب رات اور یا ہو محرم الحرام کا مہینہ ہر تہوار پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار سانحہ پیش نہ آ سکے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہمیشہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ماتحت عملہ کو سخت احکامات بھی جاری کئے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 21اضلاع میں 7 سے 10 محرم کے دوران موبائل فون سروس بند

اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہ کیا جائے اور ان کے ان احکامات پر پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھی عملدرآمد کیا اور بہت سے جوان عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش میں شہید بھی ہوئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انہیں کاوشوں کے باعث آج صوبہ پنجاب میں امن و امان قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button