سگیاں پل پر تہرے قتل کی افسوسناک واردات

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر *
سگیاں پل پر تہرے قتل کی افسوسناک واردات
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود جائے وقوعہ پہنچ گئے
پولیس موقع پر موجود، فرانزنک ٹیمیں بھی طلب، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں
ابتدائی تفصیلات میں تہرے قتل کی واردات ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پیش آئی، ڈی آئی جی آپریشنز
2015 میں قتل میں ہونے والے خاندان کے افراد نے آج مقتولین پر حملہ کیا، فیصل کامران
حملہ میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوئے، رکشہ ڈرائیور محفوظ رہا، ڈی آئی جی آپریشنز
فائرنگ سے صفدر، یاسر اور ناصر موقع پر جاں بحق، شدید زخمی جعفر میئو ہسپتال منقتل ہے، فیصل کامران
چوہنگ کا رہائشی خاندان پیشی کے لیے بیگم کورٹ پہنچا تو حملہ ہوا، ڈی آئی جی آپریشنز
دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے مقتولین پر فائرنگ کی، فیصل کامران
ایک حملہ آور کی عثمان ولد رمضان کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
شواہد اکٹھے کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، فیصل کامران





