ملک احمد حسن کا ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان.صدر آئی پی پی راوی ٹاؤن لاہور نامزد

استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی کامیابی شاہدرہ سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمد حسن کا ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان، جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود اور نائب صدر پنجاب میاں جنید ذوالفقار نے پارٹی پرچم پہنا کر ملک احمد حسن کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملک احمد حسن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے جس طرح انہوں نےقلیل عرصے میں شاہدرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے وہ لائق تحسین ہے انشاءاللہ این اے 117 میں قائد عبدالعلیم خان کا بازو بنیں گے اور عوامی خدمت کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔ جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود کا اپنے خطاب میں کہنا تھا عبدالعلیم خان نے اپنے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے وہ انشاءاللہ سب وعدے پورے ہونگے اور این اے 117 کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے،میاں خالد محمود نے ملک احمد حسن کی بطور صدر آئی پی پی راوی ٹاؤن لاہور نامزدگی کا بھی اعلان کیا۔







