پاکستان

اسلام آباد: غزہ یکجہتی دھرنا، دفعہ144کی خلاف ورزی پرسابق سینیٹرمشتاق احمدکیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

غزہ بچاؤیکجہتی دھرنے پر اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف  ورزی  پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دھرنے کے شرکاء نے پولیس کو  دھمکایا  اور  پتھراؤ کیا۔

ایف آئی آر کے ردعمل میں مشتاق احمد نےکہا ہےکہ اہل غزہ کے لیے دوبارہ ڈی چوک میں دھرنا دوں گا، 31 مارچ کو سیو غزہ کے تحت دوبارہ ڈی چوک ہی میں دھرنا دیا جائےگا۔

مشتاق احمدکا کہنا ہےکہ  ‏حکمرانوں نے اہل غزہ  سے اظہار  یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے، پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کے خلاف 9 مقدمات درج کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button