این جی اوز کے وفد کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ملاقات

لاھور(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر
این جی او بیداری کے وفد کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد
این جی اوز کے وفد کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ملاقات
ملاقات میں پروونشیل کوآرڈینیٹر ارم فاطمہ اور اسسٹنٹ پروجیکٹ مینجر فرح عندلیب بخاری کی شرکت،
این جی او کے وفد کا وکٹم سپورٹ سنٹر کے تحت دی جانے والی پولیس سروسز پر اعتماد کا اظہار،
بیداری کے وفد کے ممبران نے وکٹم سپورٹ سنٹر کے لیے اپنے بھر پور تعاون کی پیشکش کی،
دونوں کے بہترین اشتراک سے ہی خواتین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،
خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں تمام ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے این جی او کے ممبران کی خواتین کے لیے خدمات اور کاوشوں کو سراہا،
٭٭٭٭٭





