اہم خبریںسیاست

وزیراعلیٰ پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کیلئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

بادشاہی مسجد میں محرم الحرام میں قیام امن کیلئے وحدت امت کانفرنس کا انعقاد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button