سیاست

نواز شریف کی پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق چین سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران رانا ثنااللہ نے نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ (ن) پنجاب کااجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید برآں اجلاس میں پارٹی کی پنجاب شاخ کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button