ایس پی سٹی بلال احمد کی تھانہ لوہاری گیٹ میں داتا دربار سے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب بچے کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر پریس کانفرنس

لاہور:(سپرسیون نیوز ) حاجی آصف کرائم رپورٹر )
ایس پی سٹی بلال احمد کی تھانہ لوہاری گیٹ میں داتا دربار سے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب بچے کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پر پریس کانفرنس
داتا دربار پولیس کی کاروائی اغوا کے مقدمہ میں مطلوب 3 سالہ بچہ بازیاب
بچہ اپنی والدہ اور ہمراہ بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آئے
والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی
ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا،ایس پی سٹی
ملزم نے موقع ملنے پر مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دیکر دوکان پر چیز لینے کے لیے بھیج دیا،ایس پی سٹی
بڑے بھائی کے جانے پر ملزم نے تین سالہ حسن کو اغوا کیا اور لوکل بس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا
داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری واقعہ کا مقدمہ درج کیا
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کی طرف سے فوری بچے کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل،ایس پی سٹی
ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ، ایس ایچ او داتا دربار عثمان انور، ٹی ایس آئی حازق بن ارشد،ارباز،جنید اور اہلکار نادر ،طارق اور ساجد پر مشتمل ٹیم تشکیل،ایس پی سٹی
ٹیم کی شب و روز انتھک محنت رنگ لے آئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ایس پی سٹی
اغوا کار ملزم کو سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا ،ایس پی سٹی
شاتر ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے گجومتہ روئی نالہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹر سائیکل کا استعمال کرتے نامعلوم مقام پر چلا گیا،ایس پی سٹی
داتا دربار پولیس ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے اسکا پیچھا کرتی رہی اور بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر لیا،ایس پی سٹی
ملزم اغواء کے بعد بچے پر تشدد بھی کرتا رہا ،ایس پی سٹی
داتا دربار پولیس کی 6 دن کی انتھک محنت نے ماں کے آنسوؤں کو خوشی میں بدل دیا ،ایس پی سٹی بلال احمد
ملزم سے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد
بچوں کے اغواء جیسی سنگین واردات کے ملزم کی گرفتاری پر پوری ٹیم کو شاباش اور سرٹیفکیٹ کا اعلان،ایس پی سٹی بلال احمد
عوام الناس کی حفاظت اور مدد ہماری اولین زمہ داری ہے ،ایس پی سٹی بلال احمد




