بین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے پہلی پاکستانی اسٹریمنگ ایپ کی دھماکے دار لانچنگ

"شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فیس بک اور ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے پہلی پاکستانی اسٹریمنگ ایپ کی دھماکے دار لانچنگ،سٹار کرکٹر وسیم اکرم،بالی ووڈ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت،سوشل میڈیا انفلنسر مسٹر پتلو سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔۔
مزید تفصیلات شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سے رانا کاشف کی اس رپورٹ میں۔۔

مونٹاج
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانی بزنس ٹائیکون معین چوہدری نے یو اے ای بیس پہلی جدید اسٹریمنگ ایپ ‘میٹ’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس تقریب میں کرکٹ کے عظیم لیجنڈ وسیم اکرم، بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت، اور سوشل میڈیا سنسنی خیز سٹار مسٹر پٹلو نے شرکت کی۔
مونٹاج
اس تاریخی لانچ ایونٹ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ‘میٹ’ کو مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ راکھی ساونت نے اپنے منفرد انداز سے محفل کو گرما دیا اور سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ مسٹر پٹلو کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔

واکس پاپس۔۔

جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایپ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ‘میٹ’ ایپ صارفین کو ایچ ڈی اور 4K ویڈیو اسٹریمنگ، مشہور شخصیات کے ساتھ لائیو سیشنز، اور جدید ویڈیو ٹولز کے ذریعے تخلیق کا نیا موقع فراہم کرے گی۔
۔۔ساٹ۔۔۔
معین چوہدری نے زور دیا کہ یہ ایپ نہ صرف مواد تخلیق کرنے والوں کو اشتہارات اور اِن ایپ خریداریوں کے ذریعے کمائی کا موقع دے گی بلکہ ایک عالمی کمیونٹی کے ذریعے صارفین کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

مونٹاج
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی حسین فضاء میں منعقدہ اس تقریب نے شرکاء کے دل موہ لیے۔ ‘میٹ’ ایپ اب ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

کمیرا ٹیم کے ہمراہ رانا کاشف super saven نیوز انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم شارجہ یو اے ای

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button