اہم خبریںتصاویر اور مناظرسیاستفیچر کالمز

علی امین گنڈا اور بشری بی بی میں لڑائی

پشاور:(نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماؤں بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان شدید تکرار کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ آج 11:30 بجے اس وقت شروع ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد احتجاج میں شرکت کیلئے پشاور سے قیادت کرنے کی خواہش ظاہر کی،جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اختلاف کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں جبکہ علی امین گنڈاپور نے واپس اپنے گھر کا رخ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس لڑائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اندر احتجاج کے معاملے پر اختلافات واضح طور پر سامنے آ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی پارٹی کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں، لیکن علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما ان کی سیاسی سرگرمیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس اختلافات نے پارٹی میں ایک نیا بحران پیدا کر دیا ہے،جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس لڑائی کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف میں مزید اختلافات کا سامنا ہوگا یا قیادت اپنے اندرونی اختلافات کو حل کر پائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button